Mutton Trotters بکرے کے پائے

1570107033maxresdefault (30).jpg

Why recepie famous for?

Mutton Trotters is a very popular breakfast among Pakistanis specifically Lahoris. It’s not that complicated to make luscious mutton trotters at your home sweet home as it sounds. Just follow this recipe and obtain the finest mutton trotters.

Ingredients


بکرے کے پائے بارہ عدد
(ہرا دھنیا ایک گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
دہی ایک پیالی
چھوٹی پیاز دو عدد
لیموں کا رس تین چائے کے چمچ
(ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
(زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿پسا ہوا
تیل حسب ضرورت
(ادرک حسب ضرورت ﴿باریک کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
:پائے دھونے کے لیے
آٹا یا آٹے کی بھوسی آدھی پیالی
:پائے گلانے کے لیے
ثابت لہسن دو عدد
پانی چار سے پانچ گلاس
سونف ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
آخر میں گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

Instructions


بکرے کے پائے دھوئے بغیر اُن پر آٹا یا آٹے کی بھوسی لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے چھلنی میں رکھیں۔

پھر گرم پانی سے دھولیں۔

اب دھلے ہوئے پائے ایک دیگچی میں چار سے پانچ گلاس پانی، سونف، ثابت دھنیا، ثابت لہسن اور نمک کے ساتھ پکنے دیں۔

جب وہ گل جائیں تو بڑی ہڈیاں نکالیں اور یخنی چھان لیں۔

ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں چھوٹی پیاز گولڈن براؤن کرکے نکالیں اور ٹشو پر پھیلا دیں، تاکہ وہ خستہ ہوجائے۔

پھر خستہ پیاز کو ہاتھ سے کچل کر دہی میں ملائیں۔

ساتھ ہی ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، بھنا اور پسا زیرہ اور پسی لال مرچ شامل کرکے واپس دیگچی میں ڈالیں اور ہلکا سا بھون کر پائے ڈال دیں۔

اب انھیں پانچ سے آٹھ منٹ بھون کر چھانی ہوئی یخنی اور پھر پسا گرم مصالحہ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔

جب چکنائی اوپر آجائے تو دوبارہ گرم مصالحہ، لیموں کا رس، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر دَم پر رکھیں۔

leave comments


Open Recipes